کوئٹہ( آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی کونسلر حیات اللہ خان کاکڑ نے پارٹی کے58ویں یوم تاسیس کے موقع پر کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک مضبوط نظریاتی جمہوری پارٹی ہے اپنے نظریات پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرے گی سابق آمر جنرل ضیاء کے دور میں پارٹی کو دیوار سے لگانے کیلئے ہر قسم کے حربے اور مظالم آزمائے گئے لیکن پارٹی کے جیالوں نے شہید محترمہ بےنظیربھٹو کی آواز پر لیبک کہتے ہوئے ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آمریت کو شکست سے دوچار کیا محترمہ شہید بینظیر بھٹو کے افکار اور سیاست کو بین الاقوامی دنیا میں اہمیت دی گئی اب نوجوان بلاول پارٹی کی قیادت کررہے ہیں پورے پاکستان کے جیالے اور کارکنان کو شہید محترمہ کے اس فرزند پر فخر ہے۔