• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی مدد جتک کے فنڈ سےکلی نیچاری سریاب میں ٹیوب ویل کا افتتاح

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کلی نیچاری سریاب میں اپنے ترقیاتی فنڈ سے مکمل ہونے والے ٹیوب ویل کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں علاقہ معززین ،قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر حاجی علی مدد جتک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کلی نیچاری کے عوام طویل عرصے سے پانی کی قلت کے مسئلے سے دوچار تھے جس کے پیش نظر ٹیوب ویل کا منصوبہ شروع کیا گیا تاکہ علاقے کے لوگوں کو پانی فراہم کیا جاسکے اس موقع پر علاقے کے عوام اور معززین نے حاجی علی مدد جتک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے سیکڑوں گھرانے پانی کی سہولت سے مستفید ہوں گے دریں اثنا حاجی علی مدد جتک سے قبائلی و علاقائی معتبرین ، پارٹی ورکرز اور حلقہ کے عوام کی بڑی تعداد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات میں علاقے کے عوامی مسائل ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی حاجی علی مدد جتک نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عوام کی خدمت کرکے دلی سکون اور خوشی حاصل ہوتی ہے وہ عوامی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید