کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے صوبائی دارالحکومت میں خواتین کے لئے الگ رجسٹریشن سینٹر قائم کر نے کا فیصلہ کیا ہے دوسرے مرحلے میں صوبے کے مختلف اضلاع میں خواتین کے لئے الگ سینٹرز قائم کئے جائیں گے وومن رجسٹریشن سینٹر میں خواتین بآسانی شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور بچوں کے اندراج جیسی تمام خدمات حاصل کر سکتی ہیں نادرا کے مطابق خواتین کے لئے الگ رجسٹریشن سینٹر قائم کرنے کا مقصدخواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں رجسٹریشن کے عمل میں خودمختاری فراہم کرنا ہے تاکہ وہ شناخت حاصل کرنے میں کسی رکاوٹ یا ہچکچاہٹ کا شکار نہ ہوں۔