کوئٹہ(پ ر)تھل ڈیزرٹ ریلی 2025 میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف بائیکر مقیت خان خلجی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 450 سی سی کیٹیگری میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔ ریلی میں ملک بھر سے درجنوں ماہر رائیڈرز نے حصہ لیا، تاہم مقیت خان خلجی نے مشکل ترین ٹریک پر عمدہ کنٹرول، رفتار اور مہارت کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی مقیت خان خلجی ماضی میں بھی متعدد قومی اور صوبائی سطح کے ریسنگ ایونٹس میں حصہ لے چکے ہیں اور اپنی شاندار ڈرائیونگ اسکلز کے باعث کئی مقابلے جیت چکے ہیں۔