• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹھائیسویں ترمیم تعلیم، آبادی اور لوکل باڈیز پر ہوگی، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ستائیسویں کے بعد اٹھائیسویں ترمیم بھی آرہی ہے اور یہ تعلیم، آبادی اور لوکل باڈیز پر ہوگی ،تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کر کے اگر حکومت ووٹ لیتی ہے تو ترمیم کی بنیاد ہی دھاندلی پر ہے،سیف اللہ ابڑو کل تک ہمارے ساتھ مل کر مخالفت کر رہے تھے لیکن ہمیں نہیں پتہ تھا کہ ان کی نیت کیا ہے اور آج انہوں نے ووٹ دیا۔ہمیں غلطی کا احساس ہوگیا ہے اب سینیٹرز کی نامزدگی دیکھ بھال کر کریں گے،میزبان حامد میر نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتےہوئے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پر مفتی تقی عثمانی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں کوئی بھی شخص چاہے وہ کتنے ہی بڑے عہدے پر ہو کسی بھی وقت عدالتی کارروائی سے بالا تر نہیں ہوسکتاہمارے دستور میں پہلے بھی صدر کو صدارت کے دوران تحفظ دیا گیا تھا جو اسلام کے خلاف تھا اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے جو ملک کے لیے انتہائی شرمناک ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید