کراچی(آئی این پی) پاک امریکا توانائی تعاون میں نیا سنگ میل،دوسرا تیل بردار جہاز پاکستان میں داخل،ایم ٹی البانی آج سنرجیکو آئل ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگا،دو طرفہ تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔امریکی کروڈ آئل کا دوسرا جہاز پاکستانی سمندری حدود میں پہنچ گیا، اس سے قبل پہلا جہاز ایم ٹی پیگاسس 29 اکتوبر کو پاکستانی بندرگاہ پر پہنچا تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل لے کر آنے والا دوسرا کارگو بحری جہاز ایم ٹی البانی پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا، جہاز آج بلوچستان کے ساحل پر واقع سنرجیکو آئل ٹرمینل پر برتھ کرے گا۔یہ جہاز پاکستان پہنچنے والا دوسرا امریکی تیل بردار بحری جہاز ہے۔ اس سے قبل پہلا جہاز ایم ٹی پیگاسس 29 اکتوبر کو پاکستانی بندرگاہ پر پہنچا تھا۔سنرجیکو آئل کمپنی کے مطابق، کمپنی نے پہلی بار 10،10 لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل درآمد کیا ہے۔یہ درآمد اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تجارتی معاہدے کے تحت کی جا رہی ہے۔