اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) ایف بی آر نے نیشنل مینجمنٹ کورس 2026کیلئے افسران کی درخواستیں طلب کر لیں ، چیئرمین FBR کی منظوری سے افسران کی نامزدگی اور میڈیکل رپورٹس جمع کروانے کی ہدایت ،اس سلسلے میں چیف، کمشنر، ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، لاہور، کراچی، پشاور اور دیگر مقامات کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ افسران کے نام اور تفصیلات نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی، لاہور کو بھیجیں۔ اس میں FBR کے مختلف شعبوں اور ریونیو سروس کے افسران بشمول IRS کے اہلکار شامل ہیں۔