• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ سے منظور 27ویں آئینی ترمیم کا بل منظوری کے لئے آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد (رانا غلام قادر)قومی اسمبلی کا اجلاس آج برو زمنگل گیارہ بجے منعقد ہوگا۔ اجلاس میںسینٹ سے منظور شدہ 27ویں آئینی ترمیم کا بل منظوری کیلئے پیش کیا جا ئے گا۔اجلاس کیلئے گیارہ نکاتی ایجنڈا جا ری کردیاگیا ہے۔ وزیر قانون و انصاف سنیٹر اعظم نذیرتارڑ 27ویں آئینی ترمیم کا بل منظوری کیلئے پیش کریں گے۔ وزیر تعلیم خا لدمقبول صدیقی کنگ حماد یونیو رسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسو سی ایٹڈ میڈیکل سروسز بل2025پیش کریں گے۔وزیر تعلیم خا لدمقبول صدیقی دانش سکولز اتھارٹی بل2025بھی پیش کریں گے۔ڈاکٹر شر میلا فاروقی سائبر کرائمز کی شرح میں35فی صد اضافہ سے متعلق توجہ دلائو نوٹس پیش کریں گی۔

ملک بھر سے سے مزید