لوئردیر (آئی این پی )لوئر دیر ،کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،گاڑی اور گیٹ کو نقصان،قومی کرکٹر محفوظ،ملزمان فرار، مقدمہ درج، کسی سے کوئی تنازع یا دشمنی نہیں، والد کا بیان ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تھانہ جندول معیار پولیس کے مطابق فائرنگ کے باعث حجرے میں کھڑی گاڑی اور مین گیٹ کو نقصان پہنچا۔پولیس نے نسیم شاہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔