اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہو گی، ترمیم کیلئے پی ٹی آئی نے بھی مدد کی، انہوں نے صحافیوں سے کہا آپ 27ویں ترمیم کی مٹھائی کھائیں اور 28ویں کی تیاری کریں، 27 ویں ترمیم منظوری ہو چکی ہے۔ ہم اپنا کام کرچکے ہیں۔ترمیم پاکستان کی سلامتی کیلئے تھی، سیف اللہ ابڑو نے قومی فریضہ سر انجام دیا۔فیصل واوڈا پارلیمنٹ ہاؤس میں 27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے ایڈوانس میں مٹھائی لے آئے۔فیصل واوڈا کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کو مٹھائی کھلائی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جمہوری روایات کی پاسداری کر رہے ہیں۔