• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 روزہ کراچی عالمی کتب میلہ 18 دسمبر کو ایکسپو سینٹر میں سجنے کو تیار

کراچی ( سید محمد عسکری/ اسٹاف رپورٹر) کراچی 5روزہ عالمی کتب میلہ سجنے کو تیار ہے یہ میلہ 18دسمبر سے 22دسمبر تک ایکسپو سینٹر میں لگایا جائے گا جس میں 3سو 25سے زائد کتب کے اسٹالز لگائے جائیں گے جہاں قومی اور بین الاقوامی پبلشرز کی کتب رکھی جائیں گی جبکہ 5 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیر کو چیئرمین پاکستان بک سیلرز ایسوسی ایشن کامران نورانی کے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل اور میلے کے کنوینر وقار متین، وائس چیرمین ندیم مظہر، چیرمین اردو بازار ٹریڈ ایسوسی ایشن ساجد یوسف، امینہ سید اور دیگر بھی موجود تھے۔ کامران نورانی نے کہا کہ کراچی ورلڈ بک فیئر پاکستان کے علمی و ثقافتی منظر نامے کا ایک نمایاں اور روایتی ایونٹ بن چکا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید