کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، معاشی اشاریوں میں بہتری کے باعث نئے کا روباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں زبردست سرگرمی،اہم سیکٹرز میں خریداری سے کے ایس ای100انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ،ایک لاکھ60 اور 61 ہزار پوائنٹس کی حدبحال،61.21 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 184 ارب 31 کروڑ 43 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاروباری حجم بھی 1.88 فیصد زیادہ رہا۔