کراچی( افضل ندیم ڈوگر )کراچی کے پاپوش نگر تھانے کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کیس کی تحقیقات میں نوجوان کی پولیس اسٹیشن سے موت کے شواہد آنے پر ایف آئی اے نے دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 30 جولائی 2025 کو نوجوان عباس کو پولیس اہلکاروں نے پاپوش نگر تھانہ سے فرار ظاہر کرکے مقابلے میں ہلاکت کا مقدمہ نمبر 193/25کو درج کیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل نے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کو عدالتی تحقیقات کا حکم دیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق متوفی عباس کی لاش پر تشدد کے نشانات پائے گئے جبکہ مقابلہ ظاہر کرنے کیلئے پولیس نے گولی بھی ماری۔ ایف ائی ار میں پولیس نے دعوی کیا تھا کہ ملزم عباس نے سنتری سے پستول چھینے کی کوشش کے کی تو گولی چل گئی جس سے عباس زخمی ہوا اور ہسپتال میں چل بسا ایف ائی اے ذرائع کے مطابق درحقیقت اس کی موت تشدد سے ہوئی تھی۔