• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمسٹر فیس ادا نہ کرنے والے طلبہ کا احتجاج، سڑک بند کردی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں سیمسٹر فیس ادا نہ کرنے والے طلبہ کے ایک گروپ نے امتحانات میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر جامعہ کراچی کے مسکن گیٹ پر احتجاج شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے مسکن سے جامعہ کراچی اور یونیورسٹی جانے والی سڑک بند ہوگئی ہے اور ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی ۔ بتایاجاتا ہے کہ جامعہ کراچی کے فیکلٹی آف لاء کے طالبعلم بغیر سمسٹر فیس ادا کیئے امتحانات میں شرکت کرنا چاہتے تھے جب کہ انتظامیہ آخری موقع دیتے ہوئے لیٹ فیس بھی معاف کردی تھی تاہم اس کے باوجود انھوں نے فیس ادا نہیں کی اور بغیر فیس دیئے امتحانات میں شرکت کا مطالبہ کیا تاہم جامعہ کراچی نے یہ مطالبہ مسترد کردیا۔ بعد ازاں طلبہ نے احتجاج مسکن گیٹ پر دھرنا دے کر روڈ بند کردیا۔
ملک بھر سے سے مزید