• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاویز نظر انداز، ایم کیو ایم ناراض

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 27ویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی اداروں کی خود مختاری اور اختیارات کے حوالے سےایم کیو ایم کی تجاویز کو نظر انداز کرنے پر ناراض ایم کیو ایم کو راضی کرنے کے لئے پیر کو بعض وفاقی وزراء اور مسلم لیگ کے منتخب نمائندوں نے ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے اسلام آباد میں ملاقات اور ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،اور انہیں یقین دہانی کرائی ہے اس حوالے سے جلد مثبت راستہ نکالا جائے گا،ایم کیو ایم کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بلدیاتی اداروں کے حوالے سے ایم کیو ایم کی تجاویز کو وفاق کی ایک اتحادی جماعت کے دبائو پر آئینی ترمیم کے ڈرافٹ سے نکالا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید