اسلام آباد( نیو زرپورٹر)وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے حج 2026کے درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ حج واجبات کے بنیادی پیکیج کی دوسری قسط 6لاکھ 50ہزار روپے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر بروز ہفتہ مقرر ہے۔ پیر کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اضافی سہولیات مثلا 2 بیڈ الگ کمرہ منتخب کرنے والے درخواست گزاروں کو دوسری قسط کے ساتھ 2 لاکھ روپے فی کس اضافی جمع کرانا ہوں گےجبکہ 3 بیڈ الگ کمرہ منتخب کرنے والے درخواست گزاروں کو 67 ہزار روپے فی کس اضافی جمع کرانا ہوں گے۔ 4 تا 6 افراد فیملی روم یا شیئرنگ روم کے لئے کوئی اضافی اخراجات نہیں ہیں۔