کراچی (اسد ابن حسن) اسلام آباد ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے اپنے ادارے میں ہفتے کے دن نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 10افسران اور تین پرائیویٹ پرسنز کو مقدمہ نمبر 97/25میں نامزد کیا تھا مگر ان میں سے کوئی بھی گرفتار نہیں ہوسکا۔ ان تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹس عدالت سے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس کا مقصد ان افسران کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ یا پی این ائی ایل میں نام شامل کرنا اور ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنا ہے۔ جن 10 سرکاری اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں ایڈیشنل ڈائریکٹرز شہزاد حیدر اور عامر نزیر، ڈپٹی ڈائریکٹرز حیدر عباس اور سلمان اعوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم احمد خان، سب انسپکٹرز محمد بلال، صارم علی، عثمان بشارت، ظہیر عباس نیازی اور میاں عرفان اور فرنٹ مینز میں حسن امیر، طاہر محی الدین اور کیلون شامل ہیں ۔