نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کےقریب دھماکا ہوا ہے، جس میں اب تک13 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندری مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے دھماکے کی مذمت کی ہے تاہم کسی پر الزام لگانے سے گریز کیاہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک گاڑی میں دھماکا ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔تاہم بعض اطلاعات کے مطابق دھماکہ سی این جی سلنڈر کا تھا، دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی جنہیں اب بجھادیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دھماکے میں ہلاک 9 افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔دریں اثناءمودی حکومت کی ہمیشہ کی طرح حقیقت چھوڑ کر اپنی بنائی کہانی سامنے آگئی۔نئی دہلی دھماکے سے متعلق گواہ کے بیان نے مودی سرکار کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا۔نئی دہلی دھماکے کے عینی شاہد دھرمندر کے مطابق گاڑی کے اندر 4 جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں، 2 افراد باہر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔