• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہار اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کی تیاری، 122 نشستوں پر ووٹنگ آج

کراچی (نیوز ڈیسک)بہار اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کی تیاری، 122 نشستوں پر ووٹنگ آج ہوگی،مہم میں 450سے زائد پروازیں اور کروڑوں روپے خرچ ، BJP اور RJD کی خصوصی انتخابی سرگرمیاں،JDU کی 84، RJD کی 16ریلیاں ، BJP کے امت شاہ، راجناتھ اور یوگی آدتیہ پوری طرح سرگرم رہے۔سیمانچل پر خصوصی توجہ، پہلے مرحلے کی ووٹنگ 6 نومبر کو ہو چکی ،نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بہار میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے 122 نشستوں پر ووٹنگ آج ہو گی، جس کے ساتھ ہی پورے مہینے کی انتخابی مہم اختتام پذیر ہوئی۔ پہلے مرحلے میں 121 نشستوں پر ریکارڈ 64.66 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس دوران پارٹیوں نے ریکارڈ فضائی مہم چلائی، 450 سے زائد پروازیں اور ہیلی کاپٹر استعمال کیے، جس پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے۔ JDU کے نتیش کمار نے 84 ریلیاں کیں، RJD کے تیجاشوی یادو نے 16 بیک ٹو بیک ریلیاں کیں، جبکہ BJP کے امت شاہ، راجناتھ سنگھ اور یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مختلف اضلاع میں ریلیوں سے عوام کو متوجہ کیا۔انتخابات میں سیمانچل علاقے پر خصوصی توجہ ہے، جہاں 24 اسمبلی سیٹیں ہیں اور تقریباً 47 فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے۔ BJP نے انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی بنگلہ دیشی داخلہ کو اجاگر کیا، جبکہ RJD اور کانگریس نے اسے سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر رد کیا۔ گزشتہ انتخابات میں یہاں ووٹر رجحانات نے سیاسی دھارے کو متاثر کیا ہے اور ووٹ بینک کی تقسیم اہم فیصلہ کن عنصر بن سکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید