• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے کو ختم کرنے پر غور

کراچی (اسد ابن حسن) گزشتہ ایک ماہ سے جاری نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسران کے خلاف کرپشن کی تحقیقات اور 2 مقدمات درج ہونے کے بعد اعلی سطح پر حکومتی اور مقتدر حلقوں میں اس بات پر بحث و مباحثہ ہو رہا ہے کہ آیا نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو بالکل ہی ختم کرکے پہلے کی طرح تحقیقات ایف آئی اے سائبر کرائم زون کو تقویض کر دی جائیں خاص طور پر ہائی پروفائل کیسز۔ ذرائع کے مطابق ایک اور تجویز بھی زیر غور ہے جس کے تحت سائبر کرائم سے منسلک مقدمات کیلئے تھانوں کے اندر ایک خصوصی ڈیسک بھارت کے تھانوں کی طرز پر قائم کی جائے۔

اہم خبریں سے مزید