ملتان(سٹاف رپورٹر) تیزرفتار مزدا ڈالہ الیکٹرک پول سے ٹکرا گیا پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔مزدا نمبری MLM/6388 تیزرفتاری سے آرہا تھا کہ چونگی نمبر 14کے قریب اوور سپیڈ کی وجہ سے بے قابو ہوکر الیکٹرک پول سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں الیکٹرل پول زمین بوس ہوگئے موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہونے پر ڈرائیور کو قابو کرلیا اطلاع پر دہلی گیٹ پولیس اور واپڈا ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور واپڈا ٹیم نے الیکٹرل پول کی درستگی کیلئے کام شروع کردیا اور پولیس نے ڈرائیور جس کی شناخت سعید کے نام سے ہوئی کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔