• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے کی تجاوزات اور قبضہمافیا کے خلاف بڑی کارروائی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی قبضہ اور تجاوزات مافیاکے خلاف بڑی کارروائی، ٹیپو سلطان کالونی پارک کے اطراف اور گلی کی حدود میں بنائے گئے غیر قانونی باتھ رومز، تھڑے اور سیڑھیاں مسمار، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے عوامی شکایات پر ٹیپوسلطان کالونی میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کنندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئےٹیپو سلطان کالونی پارک کے اطراف اور ملحقہ گلیوں میں گلی کی حدود میں گھروں کے باہر غیر قانونی طور پر بنائے گئے ریمپ مسمار کردیے اور گھروں کے اطراف غیر قانونی طور پر بنائے گئے تھڑے وغیرہ بھی مسمار کر دئے گئے،ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گلی کی حدود میں قبضہ کر کے بنائے گئے چار گھروں کے باتھ رومز ،روڈ کی حدود میں غیر قانونی طور پر بنائی گئی سیڑھیاں، دیواریں اور گرین بیلٹس کو بھی مسمار کر دیا گیا۔
ملتان سے مزید