ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں گزشتہ روز پانچ مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی، ہسپتال میں زیر علاج ڈینگی بخار کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی جب کہڈینگی بخار کے شبہ میں 29 مریض بدستور موجود ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے، دریں اثناسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جنوبی پنجاب امان اللہ نے گزشتہ روز ڈینگی وارڈ کا دورہ کیا، اس دوران انہیں زیر علاج مریضوں نے بتایا کہ ان کے علاقوں یا گھروں میں انسداد ڈینگی سپرے نہیں کیا گیا۔