• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیپ ریلی نے جنوبی پنجاب میں سیاحت، ثقافت کو نئی جہت دی، احسان بھٹہ

لاہور(خبرنگار) دسویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 کے کامیاب انعقاد پر تعریفی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیکریٹری ٹورازم، آرکیالوجی و میوزیمز ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ایونٹ کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے والے افسران کو تعریفی اسناد پیش کیں۔ سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری و دیگر افسران کے کردار کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد جاری کی۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دسویں تھل ڈیزرٹ ریلی 2025 کا کامیاب انعقاد تمام اداروں کے باہمی تعاون، مؤثر ٹیم ورک اور بہترین انتظامی کارکردگی کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی سی پی، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، صاف ستھرا پنجاب، اور دیگر محکموں نے جس لگن سے اپنے فرائض انجام دیے، وہ قابلِ تحسین ہیں۔
لاہور سے مزید