لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب نے ای گورننس، اوپن ڈیٹا ایکسیس، اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ جیسے اقدامات متعارف کرائے ہیں جو شفافیت اور عوامی شمولیت کو فروغ دے رہے ہیں۔ ہماری پالیسی بہت واضح ہے،میڈیا حکومت کا مخالف نہیں بلکہ سچائی، ترقی اور اصلاح کا ساتھی ہے۔ ہم میڈیا کو اپنی اصلاح کا ذریعہ سمجھتے ہیں، نہ کہ تنقید سے بچنے کا ہتھیار۔ہمارا یقین ہے کہ ایک آزاد، باخبر اور تربیت یافتہ میڈیا ہی جمہوریت کو مضبوط بناتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے آج جامعہ پنجاب کے میڈیا اینڈ ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تین روزہ "صحافی سمٹ 2025" کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ سمٹ کا موضوع " آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور پاکستان میں صحافت کا مستقبل" تھا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) نے صحافت کے انداز، رفتار، اور طریقہ کار کو تبدیل کر دیا ہے ۔۔ اب خبریں صرف انسانی محنت سے نہیں بلکہ ڈیجیٹل ٹولز اور الگورتھمز کی مدد سے بنتی ہیں لیکن یہ تبدیلی صرف سہولت نہیں۔