• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری ذوہیب نے برطانوی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر لی

راولپنڈی(جنگ نیوز)سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد خالد اور چوہدری محمود سلطان کے پوتے، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان کے بھتیجے اور چوہدری ظہور کے صاحبزادے چوہدری ذوہیب نے برطانیہ کی معروف یونیورسٹی، یونیورسٹی آف اسٹافورڈ شائر سے ماسٹرز ان انٹرنیشنل بزنس مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔اس موقع پر چوہدری محمد شکیل اور چوہدری محسن واجد اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ جنہوں نے چوہدری ذوہیب کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اسلام آباد سے مزید