راولپنڈی (حافظ وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی ریجن کے 57سب انسپکٹروں سمیت پنجاب پولیس کے 289ایس آئیزکوانسپکٹرکے عہدے پرترقی دے دی گئی ،انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے آفس سے منگل کوڈی آئی جی ایسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر سلیمان سلطان راناکے دستخطوں سے جاری کئے گئے میمورنڈم کے مطابق ایف لسٹ میں شامل پنجاب پولیس کےگریڈ 14کے 289سب انسپکٹروں کوگریڈ 16میں بطور آفیشیٹنگ انسپکٹر پروموٹ کیاجاتاہے ،وہ تین سال تک پروبیشن پیریڈ میں رہیں گے ۔