• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چک بیلی خان روڈ پر ہیوی ٹریفک کی آمدورفت عوام کیلئے کھلا خطرہ بن گئی

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)چک بیلی خان روڈ پر تیز رفتار ہیوی ٹریفک کی آمدورفت عوام الناس کے لئےکھلا خطرہ بن گئی، جہاں آئے دن ٹریفک حادثات میں معصوم جانیں لقمہ اجل بننے لگیں ،وہاں چک بیلی خان روڈ بھی ٹوٹنا شروع ہو گئی ،پابندی سے بچنے کے لئے ڈمپر اور بڑے ٹرالرز مین شاہراہوں کی بجائے چک بیلی روڈ استعمال کرنے لگے ، ذرائع کاکہنا ہے حکومت کی طرف سے مال بردار گاڑیوں کے لئے مخصوص وزن سے زیادہ سامان لوڈ کرنے پر پابندی ہے اور موٹر وے اور بڑی روڈ پر فی گاڑی چار سیکٹرے ریت بجری سے زیادہ مال لانے نہیں دیا جاتا ،ڈمپر مافیا کے لوگ آٹھ سیکٹرے اور بائیس ویلیرز ڈمپر موٹروے اور بڑی سڑک پر لائیں توان کے خلاف ایف آئی آرزدرج کی جاتی ہیں اور بھاری جرمانے ہوتے ہیں جس سے بچنے کے لئے وہ چور راستہ استعمال کرتے ہوئے چک بیلی خان روڈ استعمال کرتے ہیں،روزانہ شام ہوتے ہی چک بیلی روڈ پر ڈمپرز کی لائنیں لگ جاتی ہیں، ڈمپر، ٹرالر اور ٹرک انسانی جانوں کے لیے کھلا خطرہ بن چکے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید