راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس وقاص روف مرزا نے چئرمین این ایچ اے کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے17نومبر کو اصالتا طلب کر لیا ہے۔ خواجہ منظور احمد کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر عدالت عالیہ کو آگاہ کیا کہ عدالتی احکامات کے باجود تاحال درخواست گزار کے پلازہ کےباہر سے کنکریٹ کی دیوار نہیں ہٹائی گئی۔عدالت نے این ایچ اے کی طرف سے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ خواجہ منظور احمد نے سواں پل کے پاس اپنے پلازہ کے آگے کنکریٹ کی دیوار بنا کر مین روڈ سے بلڈنگ کا راستہ بند کرنے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔