اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) آئیسکو چیف ایگزیکٹیو انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ کسی بھی پبلک یوٹیلیٹی کمپنی کے لئے اپنے صارف کا اعتماد حاصل کرنا سب سے بڑا ٹارگٹ ہوتا ہے اور اسی مقصد کے حصول کے لئے آئیسکو آن لائن اور کھلی کچہریوں کا سلسلہ ہیڈ آفس، سرکل اور سب ڈویژن کی سطح پر باقاعدگی سے جاری ہے جہاں معزز صارفین کو موقع فراہم کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے بجلی بلوں، کنکشنز، وولٹیج اور دیگر شکایات کو براہ راست افسران کے سامنے پیش کریں ۔انہوں نے کہا کہ جاری آن لائن اور کھلی کچہریوں کے دوران بلنگ کی 2535، خراب میٹرز کی 2875، بجلی کی خرابی کی 37380، ٹرانسفارمر خرابی کی 514، نئے کنکشنز کی 7129 اور 56598 متفرق شکایات موصول ہوئیں۔ مجموعی طور پر1 لاکھ 7 ہزار اکتیس شکایات موصول ہوئیں جنہیں فوری طور پر حل کیا گیا۔