اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) صدر الخدمت پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ اس وقت 400 سے زائد فلسطینی طلبہ وطالبات کی پاکستان میں میزبانی کر رہے ہیں، ہم ان بچوں اور بچیوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے الخدمت کے ذریعے اہل پاکستان کی میزبانی قبول کی۔ ہم 600 مزید فلسطینی طلبہ وطالبات کو پاکستان لا کر اسکالرشپ کی فراہمی اور میزبانی کے لیے مکمل پلاننگ کے بعد اس پر عملی ورکنگ کا آغاز کر چکے ہیں، انھوں نے ان خیا لات کا اظہار فلسطینی نیشنل کونسل کے اسپیکر اور الخدمت اسکالرشپ پر پاکستان میں موجود فلسطینی طلبہ وطالبات کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کے مو قع پر کیا ۔ صدر الخدمت پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے گزشتہ دو سال کے دوران غزہ میں خدمات اور مستقبل کی پراجیکٹس ری بلڈ غزہ پر شرکاء کو بریف کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت 400 سے زائد فلسطینی طلبہ وطالبات کی پاکستان میں میزبانی کر رہے ہیں، ہم ان بچوں اور بچیوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے الخدمت کے ذریعے اہل پاکستان کی میزبانی قبول کی۔ ہم 600 مزید فلسطینی طلبہ وطالبات کو پاکستان لا کر اسکالرشپ کی فراہمی اور میزبانی کے لیے مکمل پلاننگ کے بعد اس پر عملی ورکنگ کا آغاز کر چکے ہیں۔