• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنظیم شہرساز کی 29ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب

راولپنڈی( جنگ نیوز) کمیونٹی پر مبنی پائیدار ترقی کی معروف تنظیم شہرساز نے اپنی 29ویں سالگرہ کے موقع پرراولپنڈی میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں 18 سرکاری اسکولوں کے لیے ریز واٹر ہارویسٹنگ یونٹس کے باقاعدہ ہینڈ اوور کا اعلان کیا گیا۔ یہ اقدام شہرساز کے محفوظ، لچکدار، شمولیتی اور پائیدار تعلیمی ماحول کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی طارق محمود تھے تقریب میں مس انیتا سجاد (ڈی ای او سیکنڈری)، مس تابندہ، احد علی صدیقی، ڈاکٹر بینش اور شاہینہ بابر نے خصوصی شرکت کی۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی طارق محمود نے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کی کامیابیوں کو سراہا اور پائیدار تعلیم، ماحولیاتی تحفظ اور کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔
اسلام آباد سے مزید