اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) مری جھیکاگلی چوک میں پولیس کانسٹیبل مبشرنے اوور سیز پاکستانی خالد لطیف کو ہتھکڑی لگا کر پول سے باند دیا ، کانسٹیبل مبشر اور خالد لطیف کے درمیان کچہری سے نکلتے ہی شدید لڑائ ہوئی جس پر خالد لطیف نے کانسٹیبل مبشر کو زدوکوب کیا مارا پیٹا اور جان سے مارنے کی کوشش کی۔ کانسٹیبل مبشر کے مطابق خالد لطیف کو ایک کیس میں ضمانت جبکہ دوسرے کیس میں وارنٹ گرفتاری عدالت نے جاری کئے۔ جس پر ملزم خالدلطیف اپنی گاڑی میں عدالت سے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔