• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محتسب کے نوٹس لینے پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کوڑا کرکٹ کی شکایت دور کردی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)صوبائی محتسب پنجاب کے نوٹس لینے پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یونین کونسل4،8،10اور37میں جہاں کوڑا کرکٹ کی شکایت تھی۔وہ کلیئر کردی گئی ہے۔سٹیزن ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ظہیر احمد اعوان نے فوجی کالونی، پیرودھائی، ڈھوک مٹکال، خیابانِ سرسید، یونین کونسل 8، 37، 4 اور 10 کے دورے کے دوران صفائی کی خراب صورتحال کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا تھاکہ شہر کے گلی کوچوں، چوک چوراہوں اور نالیوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، جن سے تعفن پھیل رہا ہےآر ڈبلیو ایم سی کے ایم ڈی اور افسران کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ آر ڈبلیو ایم سی کے پاس سالانہ اربوں روپے کے فنڈز موجود ہیں لیکن جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر اور بند نالیاں انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ کوڑا اٹھانے والی گاڑیاں اکثر ناکارہ ہیں، کسی کی بریک فیل ہے، کسی کا انجن بند، جبکہ پٹرول کے ڈھکن بھی موجود نہیں ہوتے، جس سے کسی بڑے حادثے کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد سے مزید