اسلام آباد ( نیو زرپورٹر ) ملک کے سرکردہ سیاسی و کاروباری رہنماؤں اور غیر ملکی نمائندگان نےوزیراعظم کے کوارڈینٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس اور ڈاکٹر راشد الیاس کے بہنوئی اور سردار الیاس خان کے داماد، ڈاکٹر نوید کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سردار الیاس خان سے تعزیت کے لیے سردار مہتاب احمد خان عباسی، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چودھری انور الحق اور کابینہ کے دیگر اراکین۔شرکاء نے ڈاکٹر نوید کی نیک ذات، اعلیٰ کردار اور سماجی خدمات کی تعریف کی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر و ہمت کی دعا کی۔