راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے سی ای او نےلاء افسر کے طور پر کام کرنے والےسکول ہیلتھ و نیوٹریشن سپروائزر عقیل جوہر کو ہٹا کر واپس بنیادی مرکز صحت روپڑ کلاں بھجوادیا ہے۔ان کی جگہ قانونی چارہ جوئی کیلئے سیل تشکیل دیدیا گیا ہے۔جس کے انچارج ڈاکٹر وقار احمد ہوں گے۔ڈی ای او سیل عمر جدون کو بنایا گیا ہے۔جوہر عقیل کے خلاف ڈاکٹر انصر اسحاق کی شکیات پر انکوائری کا بھی حکم جاری ہوا تھا۔جوہر عقیل پر الزام تھا کہ اس نے کنٹریکٹ میں توسیع کیلئے اس نے 3 اگست 2023تا6 مارچ 2024کے دورانیہ کی ڈیوٹی کی کسی مجاز حکام تصدیق نہیں کرائی تھی۔ بلکہ اس کی جگہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی ملی بھگت سے ایک سرٹیفکیٹ جمع کرایاگیا جس میں کہا گیا تھا کہ اس دورانیہ کی تصدیق ضروری نہیں۔