• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کچہری میں دھماکہ ،ریاستی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، نصراللہ رندھاوا

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)جماعتِ اسلامی اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوا نےاسلام آباد کی کچہری کے باہر ہونے والے افسوسناک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پمز ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جیسے پُرامن شہر میں عدالت کے باہر دھماکہ ریاستی اداروں کے لیے ایک لمحۂ فکریہ ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف معصوم جانوں کے ضیاع کا باعث بنا بلکہ ہمارے نظامِ امن و انصاف پر ایک سنگین سوالیہ نشان بھی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحے کی مکمل، غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو فوری گرفتار کر کے قرارِ واقعی سزا دی جائے۔”انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ زخمیوں کے علاج معالجے کا فوری اور مؤثر بندوبست کیا جائے، اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
اسلام آباد سے مزید