کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے شہید ڈاکٹر یٰسین بلوچ کو ان کی برسی کے موقع پر قومی ، وطنی ، سیاسی اور جمہوری خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عظیم سیاسی رہنما اور نظریاتی استاد تھے اپنے علم ، عمل اور عزم سے بلوچستان میں سیاسی شعور کو نئی جہت دی انہوں نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ عوامی خدمت ، جمہوریت کے استحکام اور ساحل و وسائل کے دفاع کے لیے وقف کیا وہ ایک ایسے کمٹڈ سیاسی رہنماء تھے جنہوں نے نظریاتی سیاست کی بنیاد مضبوط کی اور سیاسی کارکنوں کی ایسی قیادت تیار کی جو آج بھی ہر طرح کے خوف اور سمجھوتے سے بالاتر ہوکر عوامی حقوق ، جمہوریت اور صوبے کے وسائل کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ 12 نومبر 2015 کو ایک افسوسناک حادثے نے بلوچستان ایک بااصول اور باکردار رہنماء سے محروم کردیا ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہوسکتی لیکن ان کے نظریات ، جدوجہد اور عوامی وابستگی ہمیشہ کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہےان کے مشن کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں ۔