• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس پریشر میں کمی اور طویل لوڈ شیڈنگ باعث تشویش ہے،غلام نبی مری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے کوئٹہ شہر میں گیس پریشر میں کمی اور طویل لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی کی نااہلی اور حکومت کی غفلت کے باعث کوئٹہ میں گیس کا مسلہ شہریوں کے لئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صبح و شام کے اوقات میں گیس پریشر نہ ہونے سےگھریلو امور انجام دینا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی نے ہمیشہ عوامی مسائل پر آواز اٹھائی ہے اور اگر حکومت نے گیس کے مسئلے کے فوری حل کے لیے اقدامات نہ کیے تو پارٹی عوام کے ساتھ مل کر سخت احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرے گی ۔ انہوں نے وزارت پیٹرولیم اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ کے تمام علاقوں میں گیس پریشر کو ٹھیک کیا ، شیڈول کے مطابق فراہمی یقینی بنائی اور گھریلو صارفین کو ترجیح دی جائے۔
کوئٹہ سے مزید