• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنائے،پی ٹی آئی

کوئٹہ (اسٹاف رپور ٹر) پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنائے بلدیاتی الیکشن وقت کی ضرورت ،عوام اور سیاسی پارٹیوں کا دیرینہ مطالبہ ہے بلدیاتی الیکشن سے عوام حقیقی معنوں میں مسائل سے نکل سکتے ہیں دو سال سے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات التوا کا شکار ہیں ترجمان نے کہا کہ الیکشن کا سنتے ہی کوئٹہ میں چند شرپسند عناصر پھر سے سرگرم ہوئے ہیں اور بلدیاتی انتخابات کوئٹہ میں معطل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ عناصر جھوٹ پر مبنی بیانیہ بناکر لوگوں کو اکسارہے ہیں کہا جارہا ہے کہ تمام ووٹر لسٹیں غلط ہیں جو کہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ چند نام نہاد عناصر کے جھوٹے بیانیہ کو مسترد کرکے بلدیاتی الیکشن کا شفاف انعقاد کرایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید