اسلام آ باد ( رانا غلام قادر/نامہ نگار)قومی اسمبلی کے اجلاس میں بد ھ کے روز 27ویں آئینی ترمیم پر بحث کی گئی‘ حکومتی ارکان نے ترمیم کا دفاع کیا جبکہ اپو زیشن نے ترمیم پر کڑی تنقید کی اور احتجاج کیا ‘ پختونخو املی عوامی پارٹی کے سر براہ محمود خان اچکزئی نے 27ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی‘بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایوان عوام کا نمائندہ نہیں‘فارم 47کی حکومت کیسے آئینی ترمیم کرسکتی ہے ؟؟قومی حکومت بنائی جائے‘ اس ایوان میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو 6 ہزار ووٹوں سے ہار رہا تھا جسے کہا گیا ’آپ کو بنا دیتے ہیں‘ لیکن اس نے منع کردیا، اسی طرح ایک اور آدمی نے بھی منع کردیا‘یہ پارلیمنٹ یہ حکومت قاتلوں کی حکومت ہے ۔ آپ نے ڈی چوک میں ہمارے بچوں کو گولیاں ماری ہیں‘آپ نے مینڈیٹ چوری کیا۔کیا ایسی پارلیمنٹ کو ترمیم کا حق دیا جاسکتا ہے؟؟ اس ہاؤس کی مضبوطی کے لئے جو بھی ترمیم لائیں گے غیر مشروط ہماری سپورٹ ہے لیکن اگرآپ حملہ آور ہوں گے آئین پرتوہم آپ کا ہا تھ پکڑیں گے۔ہم ملک گیر تحریک چلائیں گے ‘ آپ کانوں میں روئیاں ڈالیں گے آپ کو خوف ہے بانی پی ٹی آئی سے۔ تیسرا راستہ دما دم مست قلندر کا ہے۔چار پانچ مہینے کے لئے قومی حکومت بنا لیں۔