اسلام آباد ( مہتاب حیدر)دی نیوز کو دستیاب سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا کہ این ایچ اے کے ذریعے مکمل ہونے والے سنگجانی جی ٹی روڈ سے موٹروے-1 تک مارگلہ ہائی وے کی توسیع کےمنصوبے میں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اس کے نتیجے میں لاگت 6.681 ارب روپے ہوگئی ہے۔اس منصوبے کا دائرہ کار سنگجانی گرڈ اسٹیشن کے بعد شروع ہونا تھا، جس میں شاہراہ مہر روڈ پر گرڈ سیپریشن کے ساتھ ساتھ سیمی ڈائریکشنل ریمپس، بہودہ کاس واٹر چینل پر پل، قائداعظم روڈ (اے ڈبلیو ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں) شامل ہیں۔