• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلائی تحقیق کی تاریخ میں اہم پیشرفت، مصنوعی ذہانت کی مدد سے سیٹلائٹ کی سمت تبدیل کی گئی

ورزبورگ (ویب ڈیسک) جرمن سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے سیٹلائٹ کو خلا میں خودکار طور پر قابو کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جسے خلائی تحقیق میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ تجربہ 30؍ اکتوبر 2025 کو ’’اینو کیوب‘‘ نامی چھوٹے سیٹلائٹ (نینو سیٹلائٹ) پر کیا گیا۔ اس دوران مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام نے سیٹلائٹ کو ایک سمت سے دوسری متعین سمت میں موڑا اور پھر کئی بار کامیابی سے اپنی سمت تبدیل کی۔
اہم خبریں سے مزید