وانا (شہزادہ وزیر)جنوبی وزیرستان کے حساس تعلیمی ادارے کیڈٹ کالج وانا میں 30گھنٹے تک جاری رہنے والا ہولناک محاصرہ بالآخر پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے بعد ختم ہوگیا۔ طویل اور پیچیدہ آپریشن کے دوران فورسز نے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ تمام طلباء، اساتذہ، عملے اور لیبر کلاس کے افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے تھا اور ان کے روابط سرحد پار موجود شدت پسند گروہوں سے جڑے ہوئے تھے۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ اور دستی بموں سے حملے کیے، جس کے نتیجے میں پانچ سکیورٹی اہلکار شہید اور دس زخمی ہوئے۔ابتدائی حملے میں ہونے والا شدید نوعیت کا خودکش دھماکہ کئی کلومیٹر تک سنا گیا۔