کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بینکوں اور مالی اداروں پر زور دیا کہ وہ ’راست‘اپنانے کی رفتار بڑھائیں اور سرکاری و نجی شعبوں کے صارفین کے لئے ڈجیٹل ادائیگی کی مصنوعات میں اضافہ کریں‘چونکہ دنیا ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جارہی ہے تو ہمیں بھی اسی جانب جانا ہوگا‘ اسٹیٹ بینک اندرونی طور پر ڈیجیٹل کرنسی پر کام کررہا ہےتاہم مرکزی بینک کی ڈیجیٹل کرنسی کوئی آسان کام نہیں ہے۔ کراچی میں ’’فیوچر آف بینکنگ سمٹ 2025ء‘‘ سے خطاب کر تے ہوئے گورنر جمیل احمد نے زور دے کر کہا ہے کہ ضابطہ ساز ادارے، بینک، فِن ٹیک ادارے، اور پالیسی ساز ادارے مل جل کر کام کریں تو ہم ایسا مستقبل تعمیر کر سکتے ہیں جہاں ہر پاکستانی اعتماد کے ساتھ ڈجیٹل معیشت میں شریک ہو۔