کراچی (نیوز ڈیسک) 2025 میں دنیا کی 20 طاقتور ترین مسلح افواج کی فہرست، امریکا، روس اور چین سب سے اوپر، پاکستان کو بارہواں اور اسرائیل کو پندرہواں نمبر دیا گیا۔ ملکی اثاثوں، دفاعی بجٹ، جغرافیہ و قدرتی وسائل کی بنیاد پر فوجی طاقت جانچی گئی۔ بین الاقوامی ادارے گلوبل فائر پاور نے 2025 کے لیے دنیا کی 145 ممالک کی فوجی طاقت کا تجزیہ کرتے ہوئے امریکہ کو سب سے طاقتور فوجی قوت قرار دیا ہے، جس کا پاور انڈیکس 0.0744 رہا۔ روس اور چین بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، جب کہ بھارت چوتھے اور جنوبی کوریا پانچویں نمبر پر ہے۔ برطانیہ، فرانس، جاپان، ترکی اور اٹلی بالترتیب چھٹے سے دسویں نمبر تک شامل ہیں۔ پاکستان کو بارہواں، ایران کو سولہواں اور اسرائیل کو پندرہواں نمبر دیا گیا۔