کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بڑی شاہراہوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزے کیلئے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نےمتعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وفاقی، صوبائی اور غیر ملکی امداد سے جاری بڑی شاہراہوں کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ انہیں مقررہ وقت میں مکمل کیا جاسکے۔اجلاس میں صوبائی وزراء جام خان شورو اور حاجی علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی نجم شاہ اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔