اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )قومی اسمبلی آف پاکستان سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس کی منظوری کے ووٹوں کی تعداد 234 ھونے کو ماہرین علم العداد ( numerlogists) حکمران کے لئے نیک شگون قرار دیا ھے اپنا حساب کتاب کر کے ایک ماہر علم العداد نے کہا کہ دستور پاکستان مین آج 27ویں ترمیم کی منظوری ہوئی دونوں اعداد کو جمع کیا گیا تو نتیجہ نو(9 ) آیا اسی طرح جتنے 234 ووٹوں سے 27ویں ترمیم منظور ہوئی ان اعداد ( دو، تین، چار) کو جمع ماہر اعداد نے کیا تو اس کا بھی حاصل (نتیجہ ) نو( 9) ہی رہا جو کہ حسین اتفاق اور فطرت کا کمال قرار پاتا ھے۔