کراچی (نیوز ڈیسک)ایک بڑی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک سے زیادہ زبانیں جاننا دماغ کو جوان رکھتا ہے، جو لوگ زیادہ زبانیں بولتے ہیں ان کی دماغی صحت اچھی رہتی ہے اور یادداشت و توجہ میں بہتری آتی ہے۔ تحقیق میں27یورپی ممالک کے51سے90سال کے86ہزار صحت مند افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ بین الاقوامی سائنسی میگزین میں شائع عالمی تحقیق میں 86ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ جو لوگ ایک سے زیادہ زبانیں بولتے ہیں ان میں دماغی اور حیاتیاتی بڑھاپے کی علامات کم دیکھنے کو ملتی ہیں۔