• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام وٹامن ڈی 3 دل کے دوسرے دورے کا خطرہ نصف تک کم کر سکتا ہے، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) نئی تحقیق کے مطابق عام وٹامن ڈی 3دل کے دوسرے دورے کا خطرہ نصف تک کم کر سکتا ہے، نتائج امریکی دل کی ایسوسی ایشن کی کانفرنس میں پیش کیے گئے،ماہرین نے وٹامن ڈی کی سطح بہتر بنانے پر زوردیا۔ امریکہ کے یوٹا میں انٹرماونٹین ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی 3کی مناسب سپلیمنٹ دل کے پہلے دورے کے بعد مریضوں میں مستقبل میں دوسرے دورے کے خطرے کو نصف تک کم کر سکتی ہے۔ TARGET-D ٹرائل میں 630 ایسے مریض شامل تھے جنہیں پچھلے مہینے دل کا دورہ پڑا تھا اور ان میں 85 فیصد کے وٹامن ڈی کی سطح ناکافی تھی۔
اہم خبریں سے مزید